Surprise Me!

صرف 77گیندوں پر 232رنز، ’پولارڈ‘ آف کشمیر کی دھواں دار بلے بازی

2025-07-22 44 Dailymotion

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کرکٹر عادل نبی، اپنی تیز ترین اور دھواں دار بلے بازی کے سبب ’’پولارڈ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ گزشتہ دنوں صرف 77 گیندوں پر 232 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر کرکٹ شائقین کے دلوں میں اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ اس اننگز میں 11 چوکے اور 29 چھکے شامل تھے۔  

30سالہ عادل ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم وہ وادی میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی حالت زار سے کافی ناخوش ہیں۔ کھلاڑیوں نے حکومت سے وادی میں کھیل کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔

عادل جیسے کھلاڑی اپنے ہنر کے لیے پلیٹ فارم اور سپورٹ کے منتظر ہیں۔